Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانمظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم وزیراعظم آزاد کشمیر کا ہیلی پیڈ بن گیا

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم وزیراعظم آزاد کشمیر کا ہیلی پیڈ بن گیا

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ذاتی ہیلی کاپٹر نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو ہیلی پیڈ بنادیا۔

گزشتہ روز جاری میچ کے دوران کپتان کے کھلاڑی وزیر اعظم نے اپنا ہیلی کاپٹر گراوٴنڈ میں اتروا کر کلب ٹورنامنٹ کا میچ رکوا دیا تھا، کل سے گراوٴنڈ میں کھڑے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے آج بھی میچ رکا ہوا ہے۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان نے کہا ہے کہ دیر سے لینڈنگ ہوئی، کرکٹ کو نہیں روکا گیا ہیلی کاپٹر کو ایس او پی کے مطابق منتقل کیا جائے گا۔

یہ بات زیر غور رہے کہ گراوٴنڈ میں میاں سرشہید کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہے، کلب کرکٹ میں شامل ٹیموں نے باقاعدہ 50 ہزار روپے فی میچ فیس جمع کروا کر گراوٴنڈ حاصل کر رکھا ہے، محکمہ اسپورٹس آزاد کشمیر کروڑوں روپے خرچ کر کے تیار کیے گئے اس گراوٴنڈ کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ذاتی ہیلی پیڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

نیلم میونسپل اسٹیڈیم میں باقاعدہ ہیلی پیڈ موجود ہے اس کے باوجود وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر کرکٹ گراوٴنڈ میں کھڑا کر کے گراوٴنڈ کو تالے لگادئیے گئے۔