Thursday, April 25, 2024
ہومبریکنگ نیوزپرویز مشرف کے انتقال کی خبریں، اہلخانہ کا موقف بھی آگیا

پرویز مشرف کے انتقال کی خبریں، اہلخانہ کا موقف بھی آگیا

دبئی (سب نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے،پرویز مشرف کاآج علی الصبح انتقال ہوا، سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

یادرہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے،پرویزمشرف کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا،

پرویز مشرف نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف نے بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے ،

سابق صدر پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا،پرویز مشرف نے بعد میں سپیشل سروسز

گروپ میں شمولیت اختیار کی ،پرویز مشرف نے 1965 اور1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا،پرویز مشرف 7 اکتوبر1998 کو چیف آف آرمی کے عہدے پر فائز ہوئے ،

پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 میں ملک میں ایمرجنسی لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیا تھا،پرویز

مشرف2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔