Friday, April 19, 2024
ہومکھیلمرتضیٰ نور کھیلوں کے فروغ کے لیے خیر سگالی سفیر نامزد

مرتضیٰ نور کھیلوں کے فروغ کے لیے خیر سگالی سفیر نامزد

اسلام آباد(سب نیوز)محمد مرتضیٰ نور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسپ) اور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان، جو پاکستانی یونیورسٹیوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے کو پاکستان بھر کے یونیورسٹی کیمپسز میں ای سپورٹس اور صحت مند سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ایلیٹ اسپورٹس پاکستان کی جانب سے خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

نامزدگی کے خط کے مطابق، انہیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد طویل شراکت کے اعتراف میں خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ خاص طور پر ان کا سماجی علوم کے فروغ اور پرامن ترقی کے لیے پہلا روڈ میپ تیار کرکے یونیورسٹی کیمپسز میں نوجوانوں کی موثر اور بامعنی مصروفیات کو یقینی بنانے کی خدمات، یونیورسٹی کیمپسز کو مطلوبہ کھیلوں کے سامان کی فراہمی کیمپسز میں اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اور سپورٹس کلبوں کو مضبوط کرنا، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی اور بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں پہلے اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر کا قیام اور متعدد کھیلوں کی سہولیات، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشنز کے تین کامیاب ایڈیشنز کا انعقاد، اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں، نیشنل اسٹوڈنٹ سوسائٹیز نیٹ ورک کی تشکیل اور پاکستان اور پوری دنیا میں ہم نصابی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے جیسی خدمات کو سراہا گیا ہے۔