Friday, April 19, 2024
ہومدلچسپمکیش امبانی کے شیف کی تنخواہ کئی قانون ساز اسمبلی ممبران سے زیادہ

مکیش امبانی کے شیف کی تنخواہ کئی قانون ساز اسمبلی ممبران سے زیادہ

ممبئی: دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی اپنی خوراک کے معاملے میں بہت حساس ہیں اور اسی حساسیت نے ان کے ذاتی شیف کی تنخواہ کو اتنا بڑھا دیا جتنا کئی قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی بھی نہیں ہے۔

مکیش امبانی خالصتا سبزی خور ہیں اور یہ خوراک انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالب علمی کے زمانے سے برقرار رکھی ہوئی ہے جو کہ ان کی قابل تعریف خصوصیات میں سے ایک ہے اور ان کی اس خوراک کا خیال ان کا شیف رکھتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہوگی کہ امبانی کے شیف کی کتنی تنخواہ ہے؟۔

مکیش امبانی کھانے میں انڈے کھاتے ہیں تاہم وہ کسی قسم کا گوشت نہیں کھاتے اور نہ ہی شراب پیتے ہیں۔ ان کا من پسند کھانا دال چاول اور چپاتی ہے۔ لہذا یہ واضح ہے کہ مکیش امبانی کے شیف کا ان کی روزمرہ کی زندگی پر بڑا اثر ہے جس کی وجہ سے مکیشن امبانی انہیں ماہانہ 2 لاکھ روپے دیتے ہیں جو متعدد بھارتی قانون ساز امبلی ممبران کی تنخواہوں سے بھی زیادہ ہے۔
تاہم یہ مکیش امبانی کے شیف کی حد تک ہی محدود نہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ملازمین بھی امبانی کی رہائش گاہ پر کام کررہے ہیں، ان کی تنخواہ شیف کی تنخواہ کے لگ بھگ ہی ہے۔