Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانساشے پاکستان کے سٹاف کی ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر پرحاضری ،اہلخانہ سے فاتحہ خوانی

ساشے پاکستان کے سٹاف کی ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر پرحاضری ،اہلخانہ سے فاتحہ خوانی

 اسلام آباد(آئی پی ایس ) ساشے پاکستان کے تمام سٹاف ممبرز نے بانی و صدر ساشے پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی قبر پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز ساشے اورسٹاف کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور قبر پر پھول چڑھائے گئے۔ ساشے کی جانب سے محمد فہیم چیف ایگزیکٹوساشے نے ڈاکٹر خان صاحب کے سماجی کاموں کو اجاگر کیا اور تہیہ کیا کہ انکے ان نیک کاموں خاص کر صحت و تعلیم کے منصوبوں کو جن سے سالانہ ہزاروں لوگ مستفادہ حاصل کرتے ہیں ، جاری رکھا جائے گا۔ وہاں پر موجود ہر فرد انکے لیے غمزدہ تھا اور ڈاکٹر خان صاحب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو تھا۔ قبر پرفاتحہ خوانی کے بعد ، ساشے پاکستان کے سٹاف ممبرز ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کی رہائش گاہ پر انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کرنے پہنچے۔ اس موقع پر انکی بڑی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان اور چھوٹی صاحبزادی عائشہ خان موجود تھیں۔ساشے پاکستان ایک سماجی فلاح و بہبودکارجسٹرڈ ادارہ ہے جس کی بنیاد 1999ء میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے رکھی تھی اور پچھلے 22سالوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میںلاکھوںلوگوں کو بنیادی صحت ، تعلیم، فنی تربیت اور معاشرتی خود مختاری کے لیے کام کر رہا ہے۔