Wednesday, April 17, 2024
ہومپاکستانموٹروے پولیس نے چار سالہ برہان کو گھروالوں سے ملا دیا

موٹروے پولیس نے چار سالہ برہان کو گھروالوں سے ملا دیا

اسلام آباد ، موٹروے پولیس نے چار سالہ برہان کو گھروالوں سے ملا دیا ،ایک اور کارروائی کے دوران 40 ہزار مالیت کا گمشدہ موبائل تلاش کر کے مالک تک پہنچا دیا گیا ۔
پیر کو ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چار سالہ برہان کلرکہار سروس ایریا میں رو رہا تھا، موٹروے پولیس نے روتے ہوئے بچے کو دیکھا تو معلومات لینے کی کوشش کی لیکن بچہ کچھ نہ بتا سکا،جس پر بچے کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے گھروں کی تلاش شروع کر دی گئی،بعد ازاں بچے کے ماموں نقیب نے موٹروے پولیس سے رابطہ کرکے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی ،نقیب اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور سے مانسہرہ کی جانب سفر کر رہا تھا کہ کلرکہار سروس ایریا میں بچہ بھول گیا،بعد ازاں بچے کو باحفاظت اس کے خاندان حوالے کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران محمد اشرف نامی شخص نے اطلاع دی کہ ان کا موبائل دوران سفر کھو گیا ہے،موبائل کی قیمت 40 ہزار روپے تھی،موٹروے پولیس نے ضروری معلومات لینے کے بعد بھیرہ سروس ایریا کے اس ہوٹل سے موبائل تلاش کرلیا ہے جس میں انہوں نے کھانا کھایا تھا ۔