Friday, April 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزمنکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا، عالمی ادارہ صحت کا اعلان

منکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا، عالمی ادارہ صحت کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ منکی پاکس کی نگرانی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق منکی پاکس اب بین الاقوامی سطح پر خطرے کا باعث نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی صحت کو لاحق اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط، فعال اور پائیدار ردعمل کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او بیماریوں سے متعلق مزید معلمومات کے ذریعے عالمی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت)ڈبلیو ایچ او(نے کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا، اس وقت بھی کورونا ہر تین منٹ میں ایک شخص کی جان لے رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔