Wednesday, April 17, 2024
ہوماوورسیزمحمد عارف کاڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ

محمد عارف کاڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانیزایجوکیشنل نیٹ ورک کے چیئرمین و پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بھی اتنے ہی محب وطن ہیں ، جتنے پاکستان میں رہنے والے ،اوور سیز پاکستانیز قیمتی زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی ووٹ کا حق دیا جائے ۔
محمد عارف نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے ، میڈیا کی زبان بندی اورمخالفین کیخلاف سیاسی مقدمات کے نتیجے میں دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے ، امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی صفوں میں اعتماد کا فقدان ہے ،حکومتی وزرا اور قائدین اپنے فرضی بیانات اور جھوٹ کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، ملک میں اس وقت صرف عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔