Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینگجرات فسادات میں مودی براہ راست ملوث تھے، سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ

گجرات فسادات میں مودی براہ راست ملوث تھے، سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ

برطانیہ کے سابق سیکریٹری خارجہ جیک اسٹرا کا کہنا ہے کہ نریندرمودی 2002 میں ہونے والے گجرات قتلِ عام میں براہ راست ملوث تھے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کو دئیے گئے انٹرویو میں جیک اسٹرا نے تصدیق کی ہے کہ بھارت میں موجود برطانوی ہائی کمشنر نے لندن میں دفتر خارجہ کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2002 میں گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں کے لیے ”نریندر مودی براہ راست ذمہ دار ہیں“۔
جیک اسٹرا کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا تھا، ”نریندر مودی نے 27 فروری کو سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں فسادات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا“۔
اسٹرا نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہیں موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں میں ”نسل کشی کے تمام اشارے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ وہ ”واقعی اس کے بارے میں بہت فکر مند ہیں“۔
جیک اسٹرا نے ہائی کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا، ”میں نے واجپائی حکومت اور وزیر خارجہ (جسونت سنگھ) سے بات کی، “ تاہم، 21 سال بعد انہیں جواب یاد نہیں۔“
اسٹرا نے مزید کہا کہ وہ دسمبر 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے کے سلسلے میں جسونت سنگھ کے ساتھ اکثر رابطے میں تھے، جس کی انہوں نے اس وقت اور انٹرویو میں مذمت کی تھی۔