Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانبجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر

ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہیں، کئی موبائل فون کمپنیوں کے سگنل نہ آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیز کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق صبح سےموبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پرچلائی جا رہی ہیں۔ طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نیٹ ورک نہیں چل سکتا۔ نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد ازجلد بحالی ناگزیرہے۔