Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینرواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ

رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد،رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 13.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔سام سنگ بدستور دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے جس نے اپریل سے جون 2021 کے دوران 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کیے۔شیامی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کرکے اس سہ ماہی میں دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونز فروخت کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران شیامی کے فونز کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 86.6 فیصد زیادہ رہی۔شیامی کے ساتھ ساتھ دیگر چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو نے بھی ہواوے پر امریکی پابندیوں سے مرتب ہونے والے اثرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوتھی اور 5 ویں بڑی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اوپو نے اس عرصے میں 3 کروڑ 28 لاکھ جبکہ ویوو نے 3 کروڑ 16 لاکھ فونز فروخت کیے۔دیگر کمپنیوں نے اس عرصے میں 9 کروڑ 24 لاکھ فونز فروخت کیے اور مجموعی طور پر اس عرصے میں 31 کروڑ سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔رپورٹ کے مطابق چین واحد خطہ تھا جہاں اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کی شرح منفی رہی۔