Thursday, April 25, 2024
ہومدلچسپ‏ ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکال دیا

‏ ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکال دیا

قاہرہ (آئی پی ایس) مصر میں ڈاکٹروں نے کئی ماہ قبل موبائل فون نگل لینے والے مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکال دیا ہے۔ ہ مصر کے اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ایک مریض کو داخل کیا گیا۔ معائنے پر طبی عملے کو پتا چلا کہ وہ مریض شدید انفیکشن اور پیٹ میں درد کا شکار ہے۔ ڈاکٹروں نے مریض کے ایکسرے اور لیب ٹیسٹ کرائے اور پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اسے فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض کے پیٹ میں ’بیرونی چیز‘ نکالنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کو سرجری کے دوران علم ہوا کہ اس شخص نے ایک چھوٹا سا فون نگل لیا ہے جو کھانے کو ہضم ہونے سے روکتا ہے اور شدید درد کا سبب بن رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مریض کی حالت مستحکم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔