Saturday, April 20, 2024
ہومتعلیممیٹرک کے امتحان میں موذن بلال کی شاندار کارکردگی، ریکارڈ قائم کر دیا

میٹرک کے امتحان میں موذن بلال کی شاندار کارکردگی، ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاجس کے تحت محمد موذن بلال خان شکوری نے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 1100میں سے1050 نمبر حاصل کر کے اپنے والدین ، اساتذہ اور سکول کا نام روشن کیا ۔ محمد موذن بلال خان شکوری کا کہنا ہے کہ وہ بڑے ہو کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کرناچاہتے ہیں ۔