Friday, March 29, 2024
ہومصحتسیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،عبدالقادر پٹیل

سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیہون شریف کے گاوں ٹیلٹی میں ہیلتھ کیمپس کا انعقادکیا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ کیمپس وزارت صحت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ اف ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ بارڈر ہیلتھ سروس اف پاکستان نے لگایا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ دیہات سیلابی پانی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے جبکہ سیہون شریف کے پورے گاوں میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اسپرے بھی کروا گیا ہے ۔

 

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےکہا ہے کہ ہیلتھ کیمپس میں تقریباً پندرہ سو زاید ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی سکریننگ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں،یہ علاقہ سیلاب سے بہت زیادہ متاثر تھا،طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیںاور ہم سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وزارت صحت سیلابِ متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے شانہ۔بشانہ کھڑی ہے ۔بارڈر ہیلتھ سروسز اف پاکستان کی ٹیم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔