Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداہل اسلام آباد 31اکتو بر کو مہنگائی کے خلاف گھروں سے نکلیں،میاں اسلم

اہل اسلام آباد 31اکتو بر کو مہنگائی کے خلاف گھروں سے نکلیں،میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اہل اسلام آباد 31اکتو بر کو جماعت اسلامی کی کال پر مہنگائی کے خلاف گھروں سے نکلیں اور ڈی چوک پر جمع ہوں ، جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کرپٹ اور نااہل حکو مت کے خلاف31اکتوبر کو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت نے ملک میں عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے اور آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں،ان حالات میں جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی غریب کش پالیسیوں کے خلا ف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا ئے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عوام مہم کے دوران تر نول میں پختون برادری کے موثر افرد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کے ہو تے ہو ئے اسلام آباد کی عوام حق نمائندگی سے محروم ہے ، عوام نے جن لو گوں کو ووٹ دے کر اپنانمائندہ منتخب کیا انھوں نے منتخب ہو کرلو گوں کی تر جمانی کر نے کی بجائے قوم کی امنگوں کا خون کیا ،دارالحکومت کے سیکٹرز بالعموم اور دیہی علاقے بلخصوص مسائل کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔منتخب ہو کر اسلام آباد کی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کر یں گئے،انھوں نے کہا اسلام،پاکستان اور عوامی خدمت ہمارابنیادی مشن ہے ، شہر کا بڑا مسئلہ تعلیمی اداروں کی قلت اور تعلیمی سہولیات کا نہ ہوناہے اقتدار میں آکر ہر سیکٹر میں ماڈل تعلیمی ادارے قائم کریں گے ،پانی جیسا بنیادی مسئلہ حل کرانے کے لیے دیہی علاقے سی ڈی اے کے عتاب و عدم توجہ کا شکار ہیں، انھوں نے کہاعوام آئندہ انتخابات میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کر کے اپنی 73 سالہ محرومیوں کا بدلہ لے سکتے ہیں ۔