Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کی تباہ ہال میلوڈی فوڈ سٹریٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی تباہ ہال میلوڈی فوڈ سٹریٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،حکومت نے اسلام آباد کی تباہ ہال میلوڈی فوڈ سٹریٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
چیئرمین اسلام آباد فوڈ سٹریٹ بحالی کمیٹی ظل ہما نے کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ چھوٹے کاروبار کو اوپراٹھایا جائے،اسلام آباد میلوڈی فوڈ سٹریٹ کو پاکستان کے کلچر کا نمونہ بنائیں گے۔چیئرمین اسلام آباد بحالی فوڈ سٹریٹ ایم این اے ظل ہما نے میلوڈی فوڈی سٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلام آباد فوڈ سٹریٹ بہت اچھی بنائی گئی تھی لیکن اب بدحالی کا شکار ہوچکی اب ہم نے ایک ابتدا کی ہے کہ اسلام آباد فوڈ سٹریٹ کو بہتر کیا جائے،ہماری کوشش ہے کہ یہاں پہلے کی طرح سفیر اور بین الاقوامی مہمان بھی آئیں،اسلام آباد فوڈ سٹریٹ کو پاکستان کے کلچر کا نمونہ بنائیں گے، اس موقع پر چیئرمین ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ممتاز احمدکا کہنا تھا کہ جب فوڈ سٹریٹ بنی اس وقت 500خاندانوں کا روزگار وابسطہ تھا اب 150کے قریب لوگ وابسطہ ہیں،حکومت نے عرصے بعد اس جانب توجہ دی اسے خوش آئند سمجھتے ہیں۔چیئرمین اسلام آباد بحالی فوڈ سٹریٹ ظل ہما نے بتایا کہ فوڈ سٹریٹ کی بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، اگلا قدم ستارہ مارکیٹ فوڈ سٹریٹ کو بنانا ہے۔