Friday, April 19, 2024
ہومشوبزسوشل میڈیا پر الزامات؛ کبریٰ خان کے بعد مہوش حیات بھی عدالت پہنچ گئیں

سوشل میڈیا پر الزامات؛ کبریٰ خان کے بعد مہوش حیات بھی عدالت پہنچ گئیں

یوٹیوبر کی جانب سے اداکاراوں پر الزامات کے معاملے میں اداکارہ کبریٰ خان کے بعد مہوش حیات عدالت پہنچ گئیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے عادل راجا نامی یو ٹیوبر کی جانب اداکاراوں پر الزامات کے معاملے میں مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں مہوش حیات نے موقف اپنایا ہے کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے ہیں، چاہتی ہوں کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہو رہی۔
چند روز قبل عادل راجا نامی یوٹیوبر نے اپنی ایک ویڈیو میں بعض پاکستانی اداکاراوں کے ناموں کے مخفف کا استعمال کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ خفیہ ایجنسی انہیں استعمال کررہی ہے۔
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات، سجل علی، ماہرہ خان اور کبری خان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا تھا اور اس متعلق صارفین مختلف تبصرے بھی کرنے لگے تھے
مہوش حیات سے قبل اداکارہ کبریٰ خان کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عادل راجا نے 4 اداکاراں پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جس سے ان کی اور دیگر اداکارں کی عزت اور وقار مجروح ہوا۔
ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا۔ لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے کبری خان سمیت چار اداکاراں کے خلاف سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز ویڈیوز فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔
اپنی ویڈیو کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد عادل راجا نے کہا تھا کہ میرا مقصد کسی بھی خاتون کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ ہمارے نظام کے ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرنا تھا۔
عادل راجا نے کہا تھا کہ میں نے کسی اداکارہ کانام لیا، جو حرف استعمال کئے ہیں ان سے بہت سے نام ہوسکتے ہیں۔ اور اگر کوئی برطانیہ میں میرے خلاف برطانوی عدالت میں جانا چاہے تو اپنا شوق پورا کرلے۔