Saturday, April 20, 2024
ہومشوبزہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم، حکومت بتائے تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے، اداکارہ مہوش حیات

ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم، حکومت بتائے تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے، اداکارہ مہوش حیات

کراچی ، نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین پر مظالم اور زیادتی کے بعد قتل جیسے واقعات پر آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس حوالے سے جامع اقدام کیے جائیں۔مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیش ٹیگ اور نعروں کا وقت اب ختم ہوچکا ہے، حکومت بتائے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے؟ جنسی ہراسانی اور صنفی تشدد جیسی چیزوں کو معاشرے سے اس وقت تک نہیں نکالا جاسکتا جب تک معاشرہ خود تبدیل نہ ہوجائے۔اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں ملک میں موجود عدالتی نظام سے متعلق کہا کہ یہ انتہائی خطرناک، فرسودہ اور غیر مثر ہے، قوانین ہیں لیکن ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اب کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ان سب کے خلاف ابھی اور اسی وقت ایکشن لینا ہوگا اس سے قبل کہ کوئی اور مظلوم ہیش ٹیگ بنے۔