Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانچیئرمین نیب کی تعیناتی،وزیراعظم کی صدارت میں حکومتی رہنمائوں کی بیٹھک

چیئرمین نیب کی تعیناتی،وزیراعظم کی صدارت میں حکومتی رہنمائوں کی بیٹھک

اسلام آباد،چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں موجودہ چیئرمین نیب کو برقرار رکھنے یا نئی تقرری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کا عہدہ خالی نہ چھوڑا جائے اور نئے تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے کو 8 اکتوبر تک حتمی شکل دی جائے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئینی وقانونی پہلوں کی روشنی میں تجاویز تیار کی جائیں۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت اور نئی تقرری میں تعطل کی صورت میں حکومتی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔