41

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی نظریاتی اساس، تعلیمی، انتظامی اور تدریسی امور پر گفتگو ہوئی، اجلاس کی صدارت ریٹایرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد الغزالی ، ڈاکٹر شہزاد اقبال شام ، محمود احمد فاروقی ،جناب عبدالمجید ، محمد اسماعیل ، سید نزیر حسین شاہ ، آصف منیر بابر ، سید منظور حسین شاہ ، سید مزمل حسین ۔ نثار باجوہ چوہدری محمد نزیر ، منظور حسین ، محمد کامران, فاروق احمد شریف نے فیسرز ویلفییر ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی، ڈاکٹر احسان الحق نے اکیڈمک سٹاف اور محمد طارق نے نان اکیڈمک اسٹاف کی نمائندگی کی، اجلاس میں گروپ انشورنس کی ادائیگی اور دیگر معاملات زیر غور آئے، اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ریٹائرڈ آفیسرز کے اجلاس باقاعدگی سے ہوا کریں گے اور ایک فورم تشکیل کیا جائے گا، سید نزیر حسین شاہ اس فورم کے رابطہ کار ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں