Friday, March 29, 2024
ہوماوورسیزسابقہ ویلفیئر قونصلر چوہدری شوکت علی کے اعزاز میں چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری کا عشائیہ

سابقہ ویلفیئر قونصلر چوہدری شوکت علی کے اعزاز میں چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری کا عشائیہ

جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ کے سابقہ ویلفیئر قونصلر چوہدری شوکت علی کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری کا عشائیہ
جدہ قونصلیٹ کے سابقہ ویلفئیر قونصلر چوہدری شوکت علی جدہ تشریف لائے تو جدہ کے معروف بزنس مین اور کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئر مین مسعود احمد پوری نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی یاد رہے کہ چوہدری شوکت علی جدہ قونصلیٹ میں بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں اس لئے پاک کیمونٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور تمام پاکستانی انہیں ہمیشہ یاد کرتے رہتے ہیں انہوں نے پاک کیمونٹی کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا تقریب میں موجود سب دوستوں نے چوہدری شوکت علی کو انکی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اس تقریب میں خصوصی طور پر پریس قونصلر جدہ جناب حمزہ گیلانی تشریف فرما تھے۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین چوہدری نور محمد آرائیں۔ چوہدری خورشید متیال طارق صاحب چوہدری محمد ریاض گھمن۔ شعیب الطاف۔ چوہدری محمد اکرم۔ عامل عثمانی۔ شریف زمان۔ نصر اقبال پرویز یوسف۔ احسن مسعود صاحب۔ عرفان کھٹانہ حاجی عثمان۔ کے علاوہ بہت سارے کیمونٹی اراکین نے شرکت کی۔ چوہدری شوکت علی نے سب کا شکریہ ادا کیا اور جدہ کی خوبصورت یادیں لئیے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔ مسعود احمد پوری کی طرف سے مہمانوں کی پر وقار ڈنر سے تواضع کی گئی۔مسعود پوری نے سب کا شکریہ ادا کیا