Thursday, June 20, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن لیڈر سینیٹ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، زرداری سب پر بھاری والی بات شرمندگی ہے، مریم نواز

اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، زرداری سب پر بھاری والی بات شرمندگی ہے، مریم نواز

لاہور،مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، پ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلئے بیانیے کو روند رہے ہیں، افسوس ہے کہ پیپلزپارٹی نے چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا، اسی چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا۔لیگی رہنما نے کہا کہ کون جدوجہد کررہاہے قوم دیکھ رہی ہے، آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا، آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، چھوٹے سے عہدے کیلیے اصولوں کی قربانی دی گئی ہے، اصولوں پر چلنا اور قائم رہنا بڑی بات ہوتی ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر، کبھی یہ نہیں ہوسکتا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے(ن)لیگ، مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگرجماعتیں ہی کافی ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ (ن)لیگ اور پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کر کے پرویزالہی کو وزیراعلی بنا دیں، نواز شریف نے کہا تھا کہ آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں، ہم آئین کیلئے جدوجہد کرنے والے ہیں، سلیکٹ ہونا ہے تو آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے، زرداری سب پر بھاری’ والی بات شرمندگی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔