لاہور: مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔
مریم نواز آج شام امارات سے لاہور پہنچیں گی اور ان کی آمد کے لیے (ن)لیگ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
دبئی میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ہے ، نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔
دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کے لیے آرہی ہیں، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کرلیا جائے گا۔