پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف جمعہ 27 جنوری کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئیں، وہ آج بذریعہ دبئی پاکستان پہنچیں گی۔
لندن سے روانگی کے وقت قائد مسلم لیگ نواز ( ن ) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔
بعد ازاں لندن سے دبئی آمد پر مریم نواز نے اپنے قریبی عزیز کے گھر قیام کیا۔ مریم نواز نے جمعہ کے روز فیملی اور قریبی احباب کے ساتھ دن گزارا۔
وہ آج بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، جب کہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔
مریم نواز شریف فروری کے پہلے ہفتے میں خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گی، وہ خیبرپختونخوا کیلئے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز ہری پور سے کریں گی۔ لیگی رہنما سیف کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے۔