Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانمریم نواز نے وزیراعظم کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا

مریم نواز نے وزیراعظم کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا

لاہور،پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر سے مجاہدین گروپوں، القاعدہ اور افغان مجاہدین کو ہیرو سمجھا جاتا تھا، امریکی صدر رونلڈ ریگن نے 1983 میں انہیں وائٹ ہاوس میں دعوت دی، خبر کے مطابق انہوں نے ان کا موازنہ امریکا کے بانیوں کے ساتھ کیا، وہ ہیرو تھے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اور سمجھنے کے بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ طلبا کی توجہ سے بات سنی جائے اور انہیں ان کا جائز حق دیا جائے۔