Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادڈاکٹرعبدالقدیر کے انتقال پر دل خون کے آنسو رو رہاہے،مریم ادریس

ڈاکٹرعبدالقدیر کے انتقال پر دل خون کے آنسو رو رہاہے،مریم ادریس

اسلام آباد ،سماجی وانسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دل خون کے آنسو رو رہاہے ،وہ قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے اپنے ہیرو کی قدر نہیںکی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم سائنسدان تھے ،ان کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کلیدی کردار تھا جس کی وجہ سے دشمن آج بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے سے کتراتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔مریم ادریس نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پاکستانی قوم اپنے محسن ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔انہوں نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہمت نہیں ہاری، دعا گو ہوں اللہ تعالی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین