Thursday, April 25, 2024
ہومدلچسپکے پی کے میں ڈالر کے بدلے مارخور کا شکار۔۔۔ تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔

کے پی کے میں ڈالر کے بدلے مارخور کا شکار۔۔۔ تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔

پشاور-چترال میں امریکی شہری نے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کو 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے پرمٹ پر 45 انچ لمبے سینگوں والے مارخور کا شکار کرلیا۔امریکی شہری نے چترال شہر کے نواحی گاں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے، جو اس سال کا پہلا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔ امریکی شکاری مسٹر کلیمپر ٹوڈکیون نے ٹرافی ہنٹنگ کیلیے 1 لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر یعنی (2 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔