Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے مری روڈ پر ملپور گرین بس لائینز کے دو اسٹیشنز صرف 12گھنٹے میں تعمیر کردئیے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے مری روڈ پر ملپور گرین بس لائینز کے دو اسٹیشنز صرف 12گھنٹے میں تعمیر کردئیے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے مری روڈ پر ملپور گرین بس لائینز کے دو اسٹیشنز صرف 12گھنٹے میں تعمیر کردئیے، قریبی اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کیا گیا ،بدھ سے مل پور اسٹیشن قابل استعمال ہوگا جبکہ گرین بس سروس بہارہ کہو سے پمز تک جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ ایم اینڈ آر ایم نے گرین بس لین سروس کے لیے مل پور میں 12 گھنٹے میں دو اسٹیشن تیار کر دئیے جبکہ قریبی اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کیا گیا
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایم اینڈ ایم آر عمر صغیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر علی اصغر گوپانگ نے خود نگرانی کی ،بدھ سے مل پور اسٹیشن قابل استعمال ہوگا جبکہ گرین بس سروس بہارہ کہو سے پمز تک جائے گی۔