malala yousafzai

ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو دورہ پاکستان کے لیے پہنچ رہی ہیں۔
25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔
ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔
ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی، ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان واپس آ رہی ہیں۔

رائے کا اظہار کریں