Muhammad Younas Mir 13

سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محمد یونس میر

راولپنڈی ،ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات ایک نفیس شخصیت کے مالک تھے،سیاست کے داو پیچ بہترین انداز میں جانتے تھے ،ان کی وفات سے سیاست کا ایک باب بند ہو گیا ،خلا کبھی پر نہیں ہو پائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل اور حقوق کی بات ہو وہ ایک توانا آواز تھے ،آخری وقت تک ہمت نہیں ہاری ،جدوجہد جاری رکھی ۔اپنے تعزیتی بیان میں ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے کہا کہ سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعا ہے اللہ تعالی مرحوم سردار سکندر حیات کے درجات بلند اور لواحقین اورانکے کارکنوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں