8

بین الاقوامی فٹبالر لیونل میسی کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کر دی گئی

بارسلونا،بین الاقوامی فٹبالر لیونل میسی کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا مطابق لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان نیا معاہدہ سامنے آ گیا جس میں میسی کی تنخواہ کم کر دی گئی اور اب میسی تنخواہ کی مد میں 40 کروڑ کے بجائے 20 کروڑ ماہانہ لیں گے۔نئے معاہدے کے مطابق میسی بارسلونا سے مزید 5 سال کھیلیں گے اور لیونل میسی رضا مندی کے بعد اب جلد نئے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔لیونل میسی نے تکنیکی طور پر گزشتہ ماہ بارسلونا سے اپنی 21 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور وہ فری ایجنٹ کے طور پر دیگر کلبز کو دستیاب تھے تاہم کلب کے صدر جوآن لیپورٹا نے معاوضے میں کمی کر کے میسی کو ٹیم میں برقرار رکھا۔دوسری جانب لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعوی کر دیا۔بم کی اطلاع پر میسی کا طیارہ ائرپورٹ پر روک لیا گیا تاہم سیکیورٹی حکام کی طرف سے طیارہ کلیئر قرار دینے کے بعد میسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ واقعے کی وجہ سے ائرپورٹ پر طیاروں کی لائنیں لگ گئیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں