lal shahbaz qalandar 11

حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا

سیہون شریف ،سیہون شریف میں معروف صوفی بزرگ حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار کو 36روز بعد زائرین کیلئے کھول دیا گیا، دمادم مست قلندر کی صدائیں گونج اٹھی، ملک بھر سے زائرین کی سیہون شریف آمد، دھمالیں ڈال کر عقیدت کا اظہار، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے حضرت لعل شہبازقلندر رح کا مزار عام زائرین کیلئے کھول دیا ہے، مزار کھلنے کے بعد سیہون شریف میں دمادم مست قلندر کی صدائیں گونج اٹھی ہیں، مزار قلندر پر ملک بھر سے زائرین آمد شروع ہوگئی ہے، کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث مزار قلندر کو چھبیس جولائی کو زائرین کیلئے بند کردیا گیا تھا۔مزار قلندر لعل شہبازپر زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، مزار کے مین گیٹ پر سینیٹائیزر گیٹ نصب کرکے زائرین کی سخت چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف اور پولیس کی جانب سے زائرین کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ محکمہ اوقاف سندھ کے مطابق پچاس سال سے بڑی عمر کے زائرین پر مزار قلندر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ زائرین مزار قلندر پر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ دوسری جانب سے قلندر کی مزار پر سیکیورٹی کے انتھائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، اسی پولیس اور بیس لیڈیز اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں