20

لاہوربورڈ نے میٹرک کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا

لاہور ، صوبائی دارالحکومت کے لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکینڈری امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کورول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے ۔ امیدواروں میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار تین سو سینتالیس لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں ۔امیدواروں کی سہولت کے لیے 866 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں ۔ دانش سکولوں کے طلبا طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں