Monday, April 22, 2024
ہوماسلام آبادسندھ میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

سندھ میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

جیکب آباد، سندھ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور حوا کی بیٹی اس جاہلانہ رسم کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ میراں کی حدود میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مقتولہ کا چچا تھا، جس نے غیرت کے نام اپنی بھتیجی اور ایک نوجوان کو گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کی تلاش کے لئے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ سندھ میں غیرت کے نام پر خواتین کا قتل کوئی نئی بات نہیں ہے، گذشتہ ماہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کے قتل میں اس کا باپ اور بھائی شامل ہیں، جنہوں نے غیرت کے نام پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتارا۔