Friday, April 19, 2024
ہومکھیلنائٹ رائیڈرز نے متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ میں ابوظہبی فرنچائز حاصل کر لی

نائٹ رائیڈرز نے متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ میں ابوظہبی فرنچائز حاصل کر لی

دبئی (خصوصی رپورٹ) نائٹ رائیڈرز گروپ کے اہم شریک بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کی یواے ای ٹی 20 لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی درمیان فرنچائز کا معاہدہ ہوگیا۔ یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نائٹ رائیڈرز گروپ نے ابوظبی فرنچائز کی ملکیت اور اسے چلانے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں پچھلی دہائی کے دوران، نائٹ رائیڈرز گروپ ٹی 20 کرکٹ میں اپنی انفرادیت قائم کرنے میں کامیاب ہو ا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 2008 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے قیام کے بعد، نائٹ رائیڈرز 2015 میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے مالک بنے۔ حال ہی میں، نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ میں اہم سرمایہ کاری اور لاس اینجلس کے بڑے علاقے میں فرنچائز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ شاہ رخ خان نے طویل مدتی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس سے، ہم عالمی سطح پر نائٹ رائیڈرز کے برانڈ کو مستحکم کر رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ان کو مزید کہنا ہے کہ میں یواے ای ٹی 20 کرکٹ کے امکانات روشن ہیں اور ہمیں اس کا ادراک ہے یواے ای کی ٹی 20 لیگ کا حصہ بنناہمارے لئے باعث مسرت ہے اور ہم پرامید ہے کہ یہ لیگ بہت کامیاب ہو گی یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا؛ “ٹی 20 فارمیٹ کو بڑھانے کا عزم اور نائٹ رائیڈرز گروپ نے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں اپنی شمولیت کے ذریعے جو مہارت اکٹھی کی ہے، وہ غیر متنازع ہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ “ہم فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر لیگ کے ساتھ نائٹ رائیڈرز گروپ کی وابستگی سے خوش ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایسوسی ایشن نائٹ رائڈرز برانڈ اور لیگ دونوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ یواے ای کی ٹی 20 لیگ میں عالمی کرکٹ کے بڑے نام نظرآئیں گے۔