Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانعمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، خورشید شاہ

عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، خورشید شاہ

وفاقی وزیر وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار مستقل طور پر طے ہونا چاہیے، جس طرح چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر طے ہوگیا اس معاملے کو بھی حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تقرر کے معاملے پر پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرسکتی ہے بہتر ہے کہ آرمی اپنے رولز میں خود ترمیم کرلے، وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ سینیئر موسٹ میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل کا بطور آرمی چیف تقرر کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان افسوس کی بات ہے کہ سیاست دان بن ہی نہیں سکا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح عمران خان کہہ رہا ہے اگر پیپلز پارٹی کہتی تو اب تک پھانسی گھاٹ کے 15 کمرے بک ہوچکے ہوتے، مسائل ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل پر حل ہوتے ہیں مگر سابق حکمران تو خود ہمیشہ مذاکرات سے دور رہا۔

انکا کہنا ہے کہ آج معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، ہم ساڑھے تین سال سے میثاق معیشت کی بات کررہے تھے، اگر ساڑھے تین سال پہلے ہماری اس بات پر توجہ دی جاتی تو ایسا نہ ہوتا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم آئینی طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں مگر یہ مہنگائی اور ڈالر کا بڑھتا طوق ہمارے گلے فٹ ہوا، عمران خان خود کہتا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیں تو آج پھر یوٹرن کیوں؟ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ، الیکشن سے نہیں بھاگتے مگر انتخابات وقت پر 13 اگست 2023 کے بعد ہی ہونگے۔