Friday, March 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزہمارے امیدوار صوبائی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، خواجہ آصف

ہمارے امیدوار صوبائی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، نواز شریف کے چاہنے والوں نے اپنے لیڈر کے حکم سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو اپنے کاغذات نامزدگی سمیت انکم ٹیکس ریٹرن اور نیب میں بھی ڈیکلئیر کیا ہوا ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں آج مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق ممبر و صوبائی وزیر منشا اللہ بٹ ، سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام،سابق ممبر پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ ، مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 36 سے حافظ شاہد سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔