Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینکینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے پہلے ہی بھارت گھبرا گیا

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے پہلے ہی بھارت گھبرا گیا

ٹورنٹو-کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے پہلے ہی بھارت گھبرا گیا، اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا،ریفرنڈم سے پہلے ٹورنٹو میں سکھ اور ہندو کمیونٹیز کے درمیان شدید تنائو، مندر کے دروازے پر گرافٹی سے خالصتان کا نعرہ لکھنے پر بھارتی حکومت کا کینیڈا سے شدید احتجاج اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ، اس سے قبل جرنل بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے پر سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج تھی، سکھ لیڈر کا پوسٹر پھاڑنے پر مقامی پولیس نے ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتار بھی کیا تھا،کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم 18 ستمبر کو منعقد ہونگے،خالصتان کے حامی کئی سو سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، بھارتی سفارتکاروں کے خلاف زبردست نعرے بازی،سکھ برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت ریفرنڈم سے گھبرا کر خود ہی مندر پر حملے اور گرافٹی کرا رہا ہے، تاکہ الزام سکھوں پر دھر سکے، ریفرنڈم میں حصہ لینے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سکھ ٹورنٹو میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔