Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادگلگت بلتستان کو گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ خالد خورشید

گلگت بلتستان کو گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ خالد خورشید

گلگت(آئی پی ایس)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرمحکمہ زراعت کے حکام نے شعبہ زراعت کے 5 سالہ پروگرام، محکمانہ اہداف، ترقیاتی منصوبوں و دیگر امور کے حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام نے 2025 کے بعد پوری دنیا میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں جس سے فوڈ سکیورٹی کے چیلنج کا سامنا ہوگا جس سے ہمارا خطے بھی متاثر ہوگا۔ اس صورت حال سے نمٹنے اور گلگت بلتستان میں فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے گلگت بلتستان کو گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ناگزیر ہے۔ گلگت بلتستان میں حکومتی سپورٹ اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے بڑی سطح پر گندم کی کاشت کاری کو فروغ دینگے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکرٹری زراعت کو ہدایت کی کہ محکمہ زراعت ہر ضلع میں 40000 ہزار کنال زمین کی نشاندہی کرے جس میں گندم کی کاشت کاری کرائی جائیگی۔ اس کیساتھ محکمہ زراعت سی پیک کے گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے کئی منصوبے تیار کرے، لائیوسٹاک کی productivityبہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کریں۔ پھلوں اور سبزیوں کی بہتر اقسام متعارف کرائیں۔ نوجوانوں کو زرعی کاروبار کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیں۔