khalid majeed 17

تمام پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،خالد مجید

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان قومی یکجہتی فورم کے کنوینر سید ریاض بخاری ،چیئر مین مسلم لیگ (ق)چوہدری محمد اظہر وڑایچ ،پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری ،مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری اکرم نے قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے در پیش مسائل اور دیگر امور کے بارے گفتگو کی قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔خالد مجید نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہے کہ تمام پاکستانیوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور ان سے بھرپور تعاون کیا جائے اس کے لیے قونصلیٹ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں