Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانوزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت

دبئی(آئی پی ایس ) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت،وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منقعد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان قدرتی حسن و وسائل سے مالامال ہے۔ تین پہاڑی سلسلوں سمیت دنیا کے بڑے گلیشرز پائے جاتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دبئی ایکسپو 2020 کی نشست وقت کی اہم ضرورت تھی،موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تقریب منعقد کرکے اس کے اثرات و خطرات کے حوالے سے دنیا کو آگہی دینے پر منتظمین کے مشکور ہیں،موسمی تبدیلی کے اثرات پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں ،موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں میں گلگت بلتستان اہم کردار ادا کریگا۔