Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانسید علی گیلانی کی رحلت کشمیری قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، خدیجہ زرین

سید علی گیلانی کی رحلت کشمیری قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، خدیجہ زرین

اسلام آباد،سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
محترمہ خدیجہ زرین نے کہا کہ قائد حریت کی وفات کا سن کر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہے، سید علی گیلانی کی وفات کشمیریوں کیلئے بڑا سانحہ ہے، سید علی گیلانی ایک باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے، انہوں نے آخری دم تک قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے موقف پر ڈٹے رہے، ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں جان ڈالی اور بھارت کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کیا۔خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی وفات گھر میں نظر بندی کے دوران ہوئی، بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کی میت کو اہلخانہ سے چھین کر جس طریقے سے رات کی تاریکی میں زبردستی تدفین کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کو اپنے محبوب قائد کا آخری دیدار تک نہ کرنے دیا گیا، بھارتی حکومت کے اقدامات نے نام نہاد جمہوری چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم سید علی گیلانی کے مشن کو آگے لیکر چلے گی، خون کے آخری قطرے تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، بھارتی فوج نہ کل کشمیریوں کو جھکا سکی ہے اور نہ آئندہ جھکا سکے گی، جس قوم کے لیڈر سید علی گیلانی جسے عظیم رہنما ہوں اسے کوئی جھکا نہیں سکتا، کشمیری ہر حال میں اپنا حق لیکر دم لیں گے۔