Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

سرینگر،مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ سے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیان میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے صدیق خان میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروئی کے دوران شہیدکیا۔ بھارتی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ شہیدہونے والے نوجوانوں کی شناخت اسحاق ڈار عرف ابو اکرم اور مجید اقبال کے طور پر ہوئی ہے۔ کارروائی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔مظاہروں کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔