Friday, March 29, 2024
ہومUncategorizedجنوبی افریقہ،5اگست کے حوالے سے ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار

جنوبی افریقہ،5اگست کے حوالے سے ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار

پریٹوریا -5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد، سیمینار میں 30 کے قریب دانشوروں، ماہرین تعلیم، سفارت کاروں، صحافیوں اور کشمیری کارکنوں نے شرکت کی۔سمینار میں خصوصی خطاب ڈاکٹر ہارون عزیز نے کیا، ڈاکٹر ہارون عزیز کو نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے خود کئی بار قید کیا گیا۔ وہ بڑی تعداد میں معروف کتابوں کے مصنف ہیں۔ مقررین اور شرکا نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدام اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے جموں کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیر کے شہدا، جدوجہد آزادی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی آزادی کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔سمینار سے اپنے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنر مظہر جاوید نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے اقدام کی کوئی وجہ نہیں،بھارتی اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی تھی۔ ہائی کمشنر نے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے اور نام نہاد ‘حد بندی کمیشن’ کے ذریعے انتخابی حلقوں کی دوبارہ تقسیم کے ذریعے IIOJK میں مسلمانوں کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم کو بھی بے نقاب کیا۔