Saturday, April 20, 2024
ہومUncategorizedپاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل جمعرات کو یوم سیاہ منائیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل جمعرات کو یوم سیاہ منائیں گے

سرینگر ،کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری (کل)5 اگست کو یوم سیاہ منائیں گے جس کا مقصد 2019 میں اس دن مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370کی منسوخی کے ذریعے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا۔وادی میں مکمل ہڑتال اور سول کرفیونافذ کیاجائے گا اورشام آٹھ سے ساڑھے آٹھ بجے تک بلیک آئوٹ کیاجائے گا جوکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری احتجاجی کیلنڈر کے تحت اس دن سے شروع ہونے والے’ ‘ عشرہ مزاحمت ” کاحصہ ہوگا۔احتجاجی کیلنڈر کے مطابق پانچ اگست کو لال چوک کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جبکہ دس روز تک روزانہ شام کو خصوصی دعائیہ مجالس کااہتمام کیاجائے گا۔ کشمیری 11 اگست کو شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہداء کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ئے خصوصی دعا ئیہ مجالس منعقد کی جائیں گی۔ احتجاجی کیلنڈر کے مطابق 15 اگست کو بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایاجائے گا۔اس دن سیاہ پرچم لہرائے جائیںگے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل وغارت، دوران حراست گمشدگیوں،جبری گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اوررہائشی مکانوں کی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ اگست کو حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سارے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا، یہ وہ دن ہے جب دو سال پہلے کشمیریوں پر 370 اور 35 اے کے تحت ظلم ڈھائے گئے، صبح 9 بجے ایک منٹ کے لئے ٹریفک بند ہوگئی اور خاموشی اختیار کی جائے گی،اس دن جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا جو کشمیری عوام نے پچھلے 70 سال سے جاری رکھی ہے۔