kashmir protest 11

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

سرینگر، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور اتوارکو ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کے ضلع بارہ مولا اور شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں