Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانکاروباری مسائل پر مشاورتی کانفرنس بلائی جا ئے گی، کاشف چوہدری

کاروباری مسائل پر مشاورتی کانفرنس بلائی جا ئے گی، کاشف چوہدری

اسلام آباد،مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے چیئر مین ایف بی آر سے کامیاب مذاکرات پر ملک بھر کے تاجروں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ تمام کامیابی تاجروں کے بے مثال اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ ہے
انھوں نے کہا ایف بی آر سے چھوٹے تاجروں کیلئے پوائنٹ آف سیل،جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کے خاتمے،ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں کمرشل بجلی کے میٹرز پر ٹیکس نہ لگانے کے معائدے کے بعد بڑے تاجروں پر پوائنٹ آف سیل کے خاتمے،ٹیکس ترمیمی صدارتی آرڈیننس میں موجود دیگر مسائل کے حل سمیت دیگر ٹیکس مسائل کے حل کیلئے جلد ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کر کے انھیں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جا ئے گا ، جس میں قومی ایجنڈے و نئے ٹیکس نظام کو نافذ کروانے کے حوالے سے بات کی جا ئے گی،جبکہ ملک بھر کی صنعت و تجارت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے پلیٹ فارم سے وسیع تر قومی مشاورت کا آغاز کر رہے ہیں ، اکتوبر میں ملک کے کاروباری طبقے کے مسائل پرقومی مشاورتی کانفرنس بھی بلائی جا ئے گی ، جس میں نئے ٹیکس نظام کی تشکیل کیلئے ،طویل المیعاد قومی معاشی ایجنڈے کو ترتیب دیا جا ئے گا ۔