Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادیوم دفاع کا مقصد پاکستان کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے، کاشف چوہدری

یوم دفاع کا مقصد پاکستان کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے، کاشف چوہدری

اسلام آباد،مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ 6ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فر اموش دن ہے جس دن پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے دفاع اور حفاطت کے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ،وہ تمام فوجی جوان، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہماری قومی تاریخ کے ناقابل فراموش ہیرو ہیں، انھوں نے کہا شہداکی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل آئی نائن میں یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ دفاعی نمائش کے دورے کے موقع پر شر کاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ناظم یو سی خالد عباسی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔محمد کاشف چوہدری نے کہا یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے،یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم اور ملک بھر کی تا جر برادری کی جانب سے جانب سے اپنے شہداکے خاندانوں کومکمل یکجہتی اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں،انھوں نے کہا پاکستان ایک نظریے، ایک فلسفے، ایک وژن، ایک نصب العین اور ایک واضح مقصد کا نام ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور ہزاروں، لاکھوں شہدااور مجاہدین نے یہ ملک چند وڈیروں، جاگیرداروں اور کرپٹ اشرافیہ، کرپٹ بیوروکریٹس کے لیے حاصل نہیں کیا، بلکہ ان کی یہ لازوال جدوجہد اس ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے تھی، آجملکی ترقی کے لیے رنگ و نسل، مذہب و مسلک کی سوچ سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔