Friday, March 29, 2024
ہومشوبزایک سوپ کے پیالے نے زندگی بدل دی، کرینہ کپور

ایک سوپ کے پیالے نے زندگی بدل دی، کرینہ کپور

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بتایا ہے کہ ایک سوپ کے پیالے نے ان کی اور سیف کی زندگی کا فیصلہ کیا تھا۔ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سیف علی خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ۔اس پوسٹ کے ذریعے کرینہ نے اپنے شوہر سیف کوشادی کی مبارکباد پیش کی ۔پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال پہلے یونان میں ایک سوپ کے پیالے نے ان دونوں کی زندگی کا خوبصورت فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔اداکارہ نے سیف علی خان نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے دلکش انسان قرار دیا ہے۔کرینہ کپور نے اس پوسٹ کے ساتھ سیف علی خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے ۔خیال رہے کہ دونوں نے تقریبا چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 16 اکتوبر 2016 کو شادی کر لی تھی ۔