Friday, April 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزکے ای کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت

کے ای کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی الیکٹرک (کے ای) کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی جس میں کے الیکٹرک کے مستقبل کے منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا نجکاری کے بعد کراچی الیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔شہباز شریف نے کے الیکٹرک کے سرمایہ کاروں کو انرجی سیکٹر خصوصا شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔